اداکاری نہیں، اب بس گلوکاری کروں گی، فلمسٹار میگھا کا واضع اعلان،

گلوکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رہی ہوں، طارق طافو کے ساتھ ریکارڈنگ کا آغاز کر دیا ہے

لاہور(انجم شہزاد سے)فلم ٹی وی سٹیج کی نامور اداکارہ، اور موجودہ گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ اب بس گلوکاری کروں گی ،اداکاری کا اب کوئی ارادہ نہیں،ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ شکر ہے کہ اداکری میں فلم اور سٹیج میں اپنا منفرد مقام بنایا،میرا فن، میرا نام ہی میری پہچان ہے، میگھا نے کہا کہ گلوکاری کی فیلڈ میں آئی تو اداکاروں کے ساتھ ساتھ گلوکاروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی، ایک اور سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ خود رو پودے کی بجائے گلوکاری کی فیلڈ میں موسیقی کی تعلیم حاصل کر کے آئی ہوں، باقاعدہ ریاض بھی کر رہی ہوں، اور آجکل اپنی ریکارڈنگز بھی کروا رہی ہوں جس کے لیئے موسیقی کی دنیا کے نامور گلوکار و موسیقار طارق طافو کی خدمات حاصل کی ہیں، جلد ہی گانے کی ویڈیو بھی بناؤں گی ، میگھا نے کہا کہ میں جلد بازی نہیں کروں گی حالانکہ مجھے بہت سے پروگرامز کی آفرز بھی آرہی ہیں، جس طرح اداکاری، اور سٹیج پر منفرد مقام بنایا اسی طرح گلوکاری میں بھی الگ پہچان بناؤں گی

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں