فلم انڈسٹری کی موجودہ حالت دیکھ کر دل کڑھتا ھے – اسلم حسن

لاہور( شوبز رپورٹر)بہت سے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، پھرروزگار کے سلسلے میں بیرون ملک چلا گیا،مگر پاکستان اور شوبز انڈسٹری سے رابطہ برقرار رہا، آجکل دو فلمیں پروڈیوس کر رہا ہوں، ان خیالات کا اظہار اداکار و پروڈیوسر اسلم حسن نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری کی موجودہ حالت دیکھ کر دل کڑھتا تھا، اور چاہتا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے کچھ کروں اس لیئے فلم ’’خان بابا‘‘ کا آغاز کیاجس میں اداکار شفقت چیمہ اپنی فنی زندگی کا یادگار رول کر رہے ہیں، اس فلم میں میرا بھی ایک خصوصی کردار ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گا، اس فلم کے ڈائریکٹر فیصل اعجاز ہیں، جن کے کریڈٹ پر کافی کمرشلز اور ڈرامے ٹیلی فلمیں ہیں، اس فلم کی کہانی بڑی زبردست ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی، فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اسلم حسن نے کہا کہ اگر کہانی مضبوط ہو تو نئی کاسٹ بھی چل جاتی، ہماری فلم’’خان بابا‘‘ سینئرز اور جونیئرز کا حسین سنگم ہے، امید ہے کہ ہماری فلم ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں