لاہور(شوبز رپورٹر)میری ٹیلی فلم’’واپسی‘‘مکمل ہوگئی ہے جلد آن ائیر ہوگی،میں نے بیرون ملک رہتے ہوئے ہمیشہ پاکستان کے کلچر کو پرموٹ کیا، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر شفیق الٖرحمان عامر نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میری یہ ٹیلی فلم میری سابقہ ٹیلی فلموں کی طرح عوام میں مقبول ہوگی، یاد رہے کہ شفیق الرحمان عامرکا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ گزشتہ کافی عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں،اور وہاں پر مقامی ٹی وی چینلز پر ان کی ٹیلی فلمز اور ڈرامے کافی مقبول ہیں،’’واپسی‘‘ ٹیلی فلم سے پہلے 25 ٹیلی فلمیں بنا چکے ہیں،جن میں پردیس میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کی عکاسی کی گئی ، واپسی بھی پردیسیوں کے دلوں کو چھونے والی کہانی ہے،اس کی پروڈیوسرفرزانہ شفیق، اور غزالہ شفیق ہیں، کیمرہ مین جگدیپ اور عمران خان ہیں،ایڈیٹر اور پوسٹ پروڈکشن محمد اویس،میوزک محمد حفیظ مغل،کاسٹ میں حنا انور،جنت ڈھلوں،صلاح الدین، عطیہ انور،روپ رائے،نوید اکبر،اسلم چغتائی، شازیہ بھٹی،شامل ہیں،جبکہ ڈائریکشن کے فرائض شفیق الرحمان نے نبھائے ہیں، اور یہ سٹار ورلڈ پروڈکشن کمنی کی پیشکش ہے ،ایک سوال کے جواب میں کہا کہپاکستان میں بھی بے شمار پراجیکٹس پر کام کیا، مگر آجکل بیرون ملک ہوں تو یہاں رہ کر بھی اپنی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھا رہا ہوں، انگلینڈ کے معروف ٹی وی چینل ’’وینس‘‘ پر میری ٹیلی فلمز آن ائیر ہوتی ہیں ، وہاں کے رہنے والے پاکستانیوں کے دل کی آواز پوری دنیا تک پہنچا رہا ہوں
