محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب کے زیر اہتمام پِلاک لوک سٹوڈیو کا افتتاح

(رپورٹ انجم شہزاد)

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب کے زیر اہتمام پِلاک لوک سٹوڈیو کا افتتاح فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کیا۔ تقریب میں سائیں ظہور، بشریٰ صادق، آصف جاوید مہدی، سجاد بری، ناصر بیراج اور دیگر لوک فنکاروں نے شرکت کی۔ خاقان حیدر غازی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ عاصم چوہدری نے کہا کہ پِلاک اِس حوالے سے جلد اگلا لائحہ عمل شائع کرے گا۔ ڈاکٹر صغرا صدف ڈائریکٹر جنرل پِلاک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پِلاک لوک سٹوڈیو کا قیام اس لئے عمل میں لایا گیا ہے تا کہ پورے پنجاب میں دور دراز علاقوں میں رہنے والے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اخبارات اور میڈیا کے ذریعے ان کے آڈیشن کئے جائیں گے اور پھر ان کی آڈیو البمز ریلیز کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ لیجنڈ گلوکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے پِلاک کی اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ اس لوک سٹوڈیو سے لوک موسیقی کو ترویج ملے گی۔


***

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں