پی ٹی وی لاہور سنٹر کی خصوصی پیشکش پروگرام’’آرٹ کیفے‘‘

پی ٹی وی لاہور سنٹر کی خصوصی پیشکش پروگرام’’آرٹ کیفے‘‘
خصوصی پروگرام کے ذریعے فن مصوری، ثقافت، اور رسم و رواج کو اجاگر کیا جائے گا،
رپورٹ، و تصاویر، انجم شہزاد
پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر سے “آرٹ کیفے “کے نام سے ایک دلچسپ پروگرام شروع ہو چکا ہے ۔اس پروگرام کا مقصد فن مصوّری کے زریعے پاکستان اور اس خطے کی ثقافت ،رسم و رواج اور اقدارکواُجاگر کرنا ہے ۔یہ پروگرام سیّد مسعود خالد کی ہدایات وپیشکش ہے جو اس سے پہلے پی ٹی وی کے لیئے بہت سے پروگرام تیار کر چکے ہیں، سید مسعود خالد دھیمے مزاج کے نہائت باصلاحیت پروڈیوسر ہیں، کلچر رپورٹ کے نام سے ان کا ایک پروگرام عوام میں بے پناہ مقبول تھا، جو حال ہی میں اختتام ہوا اس میں شہر بھر میں ہونے والی تقریبات کا احوال ناظرین تک پہنچایا جاتا تھا، اس پروگرام آرٹ کیفے کے لیئے بھی سید مسعود خالد نے بہت محنت کی اس کا آیئڈیا بہت جاندار ہے، ایسے پروگرام کی کمپئرنگ کے لیئے اس شعبے سے متعلقہ نامور شخصیت کا انتخاب کیا جو کسی تعارف کے محتاج نہیں،اس کی میزبانی کے فرائض ایک کہنہ مشق اور صدارتی ایوارڈ یافتہ مایہ ناز مصوّ ر میاں اعجاز الحسن ادا کر رہے ہیں ۔اس پروگرام کی تیاری میں جنرل منیجرپی ٹی وی لاہور سنٹر عبدالحمید قاضی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور پروڈیوسر کو بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں ۔
اس پروگرام میں صرف تعریف و توصیف ہی نہیں بلکہ مصوّری کے مختلف شاہپاروں کا تنقیدی جائزہ بھی لیا جاتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے ملک بھر سے معروف مصوّروں ،نقادوں، تاریخ دانوں اور سکالرز کو بھی مدعو کیا جاتا ہے ۔پروگرام” آرٹ کیفے “مصوّری سے متعلق معلومات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ جمالیاتی حس رکھنے والے افراد کے ذوق کی تسکین اور تفریح و طبع کا سامان بھی مہیا کرتا ہے ۔ اس پروگرام نے آغاز میں ہی ناظرین کو اپنی طرف مائل کر لیا ہے ۔ پروگرام “آرٹ کیفے ” ہفتہ کی شام چھ بجے پی ٹی وی ہوم پر آن آئیر ہوتا ہے ۔پروگرام کی مقبولیت کے پیش نظر یہ پروگرام اتوار کو تین بجے صبح اور دس بجے صبح دوبارہ پی ٹی وی ہوم پر پیش کیا جاتا ہے اور اسے پی ٹی وی کی ویب سائیٹ اور فیس بک پیج پر بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔اس پروگرام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر سید مسعود خالد نے کہا کہ جی ایم لاہور عبدالحمید قاضی کا مشکور ہوں جنہوں نے خصوصی شفقت فرمائی اور اس پروگرام کی پروڈکشن میرے ذمے لگائی، میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور اس پروگرام کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کروں گا، پروگرام کے میزبان جو سیاسی حوالے سے بھی ایک مستند نام ہے، مگر فن مصوری میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ، ان کا کہنا ہے کہ’’ آرٹ کیفے‘‘فن مصوری کے حوالے سے ایک دستاویز کی حیثت رکھتا ہے جس میں تعریف اور تنقید دونوں سننے اور دیکھنے کو ملیں گی، تنقید بھی تعمیری ہوگی، کسی سے جیلسی نہیں ہوگی، سید مسعود خالد کے ساتھ پروگرام کرکے اچھا لگا،

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں