فرخ ملک نے کہا کہ اب بھی ’’مذاق رات‘‘ اور’’سیاسی تھیٹر‘‘ دیگر شوزکے لیئے کوارڈینیشن کر رہا ہوں

لاہور(شوبز رپورٹر)ٹی وی شوز میں ناظرین کو بلانا بھی ایک آرٹ ہے، میں آج جس مقام پر ہوں ہر چینل جب کوئی نیو پروگرام شروع کرتا ہے تو اس کے ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے وہ ملک فرخ یعنی میرا ہے، اس مقام تک پہنچنے کے لیئے بہت محنت کی، ان خیالات کا اظہار ٹی وی انڈسٹری کے معروف کوارڈینیٹرملک فرخ نے ایک ملاقات میں کیا، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ملک فرخ نے کہا کہ میرا تعلق پنجاب کے دور دراز علاقہ شور کوٹ کے ایک گاؤں سے ہے، تعلیم حاصل کرنے کی دھن میں لاہور آیا اور سپورٹس بورڈ میں ساتھ کام کا آغاز کیا ایم بی اے تعلیم حاصل کی، اور سابقہ حکومت نے جو یوتھ فیسٹیول کروائے اور اس میں جتنے ریکارڈ عوام کی شمولیت سے بنائے ان میں میرا اور میری کمپنی کا بڑا ہاتھ تھا، فرخ ملک نے کہا کہ بعد میں پی ٹی وی اور دیگر چینلز کی رمضان نشریات اور دیگر پروگرامز میں آڈئینس کوارڈینیشن کرتا ہوں، یہ بہت محنت طلب کام ہے لوگوں کو آنے کا شوق تو ہوتا مگر ٹائم نہیں ہوتا، جب بلایا جاتا ہے تو سو بہانے کرتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں فرخ ملک نے کہا کہ میں ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے میں میرا کردار ہے اس کی مجھے خوشی ہے، فرخ ملک نے کہا کہ اب بھی ’’مذاق رات‘‘ اور’’سیاسی تھیٹر‘‘ دیگر شوزکے لیئے کوارڈینیشن کر رہا ہوں

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں