لاہور(شوبز رپورٹر)بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کر کے دلی خوشی ہوئی اس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، فنکار ملک کا ثقافتی سفیر ہوتا ہے اس بات کا اندازہ بیرون ملک ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہار گلوکارہ ’’ایمان فاطمہ‘‘نے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایمان فاطمہ جو ان دنوں دبئی اپنی فیملی کے ساتھ ہیں ان کا تعلق پاکستان سے ہے ، گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے ایک میوزک شو میں شرکت کر کے واپس آئی ہیں، ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دنیا بھر سے 30ممالک سے اس ایونٹ میں فنکاروں نے شرکت کی پاکستان کی نمائندگی کا شرف مجھے حاصل ہوا،پاکستان سے عادل بھی میرے ساتھ تھے، ایمان فاطمہ کا کہنا کہ اس شو میں بڑی عزت ملی اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے، جس پر سر فخر سے بلند ہوا، ایمان فاطمہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں جلد ہی وطن واپس آکر اپنے نئے میوزک ویڈیوز پر کام سٹارٹ کروں گی اور چینلز کی ریکارڈنگز میں بھی حصہ لونگی،
