گلوکارہ مہک علی انٹرویو

اپنے نئے گانے کے سپر ہٹ ہونے کی وجہ سے بے حد خوش ہوں انسان کو محنت کا پھل ضرور حاصل ہوتا ہے اپنی کامیابیوں کو ہمیشہ اپنے پرستاروں کے نام کیا ہے تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مہک علی کا نیا گانا ’’لاہور تیرے تے مردا‘‘ سپر ہٹ ہو گیا،ہمایوں سعید کی نئی فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی ٹو‘‘ میں شامل گیت اب تک سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا گا نا بن گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر گانا ٹاپ لسٹ میں شامل ہوگیا فلم میں یہ گیت ہمایوں سعید اور کبریٰ خان پر پکچرائز کیا گیا ہے،شائقین کی جانب سے مہک علی کی بطور پلے بیک گلوکارہ انٹری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے،مہک علی اس سے قبل ’کالا ککڑبنیرے تے‘’باندی‘ اور ’قمیض تیری کالی‘ جیسے گانوں سے کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں ،مہک علی نے بتایا کہ ایک چھوٹے سے شہر میں پیدا ہونے ولای والی لڑکی کو انٹر نیشنل سطح پر اس قدر اور اتنی جلدی پذیرائی مل جائے گی یہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا میں اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھنا چاہتی ہوں مجھے معلوم ہے مجھے اس کیلئے مزید محنت کرنا ہو گی گلوکارہ مہک علی نے کہا کہ 2مرتبہ مجھے بہترین گلوکارہ کیلئے نامز د کیا گیا لیکن جس کو ایوارڈ ملنا ہوتا ہے وہ میڈیا میں سب کو پہلے سے ہی علم ہوتا ہے میرا اصلی ایوارڈ میرے پرستار ہے جو مجھے ہمیشہ پیار عزت کے ساتھ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں میرا تعلق ننکانہ سے ہے بچپن سے گلوکاری کا شوق تھا کچھ سال قبل ٹیلنٹ ہنٹ میوزک پروگرام میں حصہ لیا جس میں واحد لڑکی تھی وہ پروگرام میں جیتی تب مجھے لگا کہ میں سٹار بن گئی ہوں لیکن میں نے میوزک سیکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا اس کے بعد مجھے ریڈیو میں گانے کا موقع ملا جس کے بعد میں باقاعدہ گلوکاری سیکھتے ہوئے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ابتک میں نے 15ویڈیو سونگ تیار کئے جو مختلف نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر نشر ہوچکے ہیں جبکہ بطور پلے بیک سنگر فلم ’’دیکھ مگر پیار سے ‘‘ میں شامل گانا ’’کالا ڈوریا‘‘ تھا جس کو 2015میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ اور دیکھا گیا تھا اس گانے پر مجھے مختلف ایوارڈز میں بہترین گلوکارہ کی کیٹگیری کیلئے نامزد کی گیا تھا جبکہ اب ہمایوں سعید کی نئی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں شامل گانا لاہور تیرے تے مردا اس وقت سپر ہٹ گانا بن چکا ہے جو ہر زبان زدعام ہے جبکہ پہلی سنگر ہوں جس کو ریڈیو مرچی بالی وڈ سے ایوارڈ نامزدگی کیلئے منتخب کیا گیا انہوں نے کہا دبئی امریکہ اور یورپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکی ہوں جبکہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد ہونے والے کنسرٹ شوز میں گائیکی کرچکی ہوں جہاں بھی پرفارم کرتی ہوں مجھے سب جگہ سے سننے والوں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا میں پہلی صوفی فوک گلوکارہ ہوں جو صوفیانہ کلام کو فوک اور جدید نداز میں پیش کر رہی ہوں جس کی وجہ سے میں روائتی پرانے میوزک اور اپنے طرز میں پیش کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں اپنے پرانے میوزک زندہ رکھنا چاہتی اور اس کو نئے انداز پیش کر رہی ہوں اور اپاکستان کے اصل کلچر کو پیش کرنا چاہتی ہوں صوفیانہ کلام سے مجھے روحانی سکون مل جاتا ہے اور مجھے حقیقی طور پر صوفی عزم سے لگاوں ہے میں اس فوک و صوفیانہ کلام کے ذریعے اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہوں انہوں نے کہا کہ آجکل بہت سے نئے گلوکار اپنے آپ کو صوفی سنگر کہتے ہیں در حقیقت صو فی سنگر بننے کیلئے صوفیاء اکرام کے در خاک بھی چھننا پڑتی ہے انہوں نے کہا میں نے صوفی میوزک ویڈیو بھی بنا رکھے ہیں جو روائتی میوزک کے ساتھ جدید انداز کے ساتھ بنائے گے جس کا میرے پرستاروں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرا نئے گلوکاروں کیلئے پیغام ہے کہ جو بھی کرنا ہے محنت لگن سے کریں شارٹ کٹ سے منزل نہیں مل سکتی اس سے سفارشی کلچر سے ان نئے فنکاروں کو حقیقی کامیابی نہیں مل سکتی ان کو چاہئے شور شرابے کی بجائے خوبصورت دھنیں تیار کر کے عوام تک پہنچائے دوسروں کی نقل کرنے کی بجائے اپنے انداز میں گلوکاری کا مظاہرہ کریں تو ان کیلئے زیادہ بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ بہت جلد نیا ویڈیو سونگ تیار کر رہی ہوں۔

              انٹرویو ، انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں