شالیمار تھیٹر کے چیف ایگزیکٹیو طارق ملک کی سالگرہ تقریب،

فنکاروں اور ڈاکٹر اجمل ملک کے ساتھ مل کر کیک کاٹا، فنکاروں کا ہلہ گلہ

رپورٹ، انجم شہزاد،

شالیمار تھیٹرکا شمار لاہور کے خوبصورت تھیٹرزمیں ہوتا ہے، اور اس تھیٹر کے روح رواں ملک طارق کا نام شوبز حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، مختصر عرصہ میں اپنے خوبصورت تھیٹر اور اپنے سٹیج ڈراموں کی پروڈکشن کے حوالے سے ایک منفرد نام بنایا ہے، شالیمار تھیٹر کی ایک روائت بڑی شاندار ہے کہ اگر کسی ساتھی فنکار کی سالگرہ تقریب ہو تو وہاں ڈرامے کے دوران یا بعد میں سالگرہ تقریب منائی جاتی ہے، جس میں ڈرامے کی کاسٹ کے فنکار مل کر خوشی کو سیلیبریٹ کرتے ہیں،گزشتہ دنوں بھی ایسا ہی ہوا جب شالیمار تھیٹر کے روح راوں ملک طارق کی سالگرہ تھی، جو کسی طرح ڈرامہ ڈائریکٹر اجمل ملک کو پتہ چل گیا تو انہوں نے ملک طارق کی سالگرہ سرپرائز کے طور پر منائی، ان کے آفس میں ہی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں ڈرامہ آرٹسٹ آفرین پری، کے علاوہ ڈرامہ کے پروڈیوسر علی طارق، حسن طارق،ڈاکٹر اجمل ملک، اور شالیمار ٹاؤن کے ٹی ایم او نے شرکت کی، کیک کاٹا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک طارق نے کہا کہ میں اپنی ڈرامہ ٹیم ، ڈاکٹر اجمل ملک، آفرین پری، اور خصوصی طور پر ٹی ایم او شالیمار ٹاؤن کا مشکور ہوں، کہ میرے جنم دن کی مبارکباد دی، ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ ایسی خوشیاں مل جل کر منانی چاہیٗں، آپس میں پیار محبت پیدا ہوتا ہے، طارق ملک اور میرا پیار مثالی ہے کہ چار سال سے زیادہ ہوا کہ ہم ڈرامہ ایک ساتھ کر رہے ہیں، آفرین پری نے کہا کہ ملک طارق نہائت نفیس انسان ہیں ان کی سالگرہ میں شرکت کر کے اچھا لگا اللہ پاک ان کی عمر اور رزق میں اضافہ کرے، اور ہم سب کا پیار اسی طرح قائم رکھے

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں