ماڈل، اداکارہ، ’’رائنہ‘‘ نے گلوکاری کے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا

سٹار میکر جرار رضوی، شاہ رخ علی، کریم خان،معین بٹ کی موجودگی میں ساگر خان کی شاگرد ہو گئی،

شوبز میں نووارد اداکارہ، ماڈل و کمپیئر’’ رائنہ‘‘ جنہوں نے مختصر عرصہ میں شوبز میں ایک نمایاں مقام بنایا، ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کمپئیرنگ میں بھی کام کا آغاز کر دیا تھا، اب گلوکاری کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس سلسلے میں معروف سٹار میکر جرار رضوی کے آفس میں گلوکار، موسیقار ساگر خان کی باقاعدہ شاگردی اختیار کر لی، اس موقع پر سٹار میکر جرار رضوی کے علاوہ گلوکار کریم خان، اداکار شاہ رخ علی، اور سینئر شوبز صحافی معین بٹ بھی موجود تھے، سب نے ’’رائنہ‘‘ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے،’’رائنہ‘‘نے کہا کہ گلوکاری کا مجھے پہلے سے شوق تھا مگر اپنے شوق کو کچھ عرصہ کے لیئے دبا لیا تھا، اب جب ماڈلنگ، اور کمپیرنگ جاری ہے تو سوچا کہ گلوکاری میں بھی آنا چاہیئے، اس کا مشورہ مجھے سٹار میکر جرار رضوی نے دیا، انہوں نے ہی مجھے فیلڈ میں متعارف کروایا اور ’’رائنہ‘‘ نام بھی دیا، آخر میں کہا کہ نئے فنکاروں کو موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کر کے فیلڈ میں آنا چاہیے، ساگر خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کچھ نئے فنکار خود رو پودے کی طرح آتے ہیں اور جلد منظر سے آؤٹ ہو جاتے ہیں،

رپورٹ، تصاویر، انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں